46

امیرجماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مارچ سے خطاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اسلامی ملک کی اندھیری رات میں امید کی کرن ہے۔عوام سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے احتجاج سے کچھ نہ کچھ مل سکے گا۔ کراچی کے شہری بجلی ، پانی ،صحت تعلیم سے سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

صوبائی بجٹ میں عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔سندھ اسمبلی عوام کے نمائندے موجود ہوتے ہیں جو عوام کی ترجمانی کرتے ہیں۔آج بدقسمتی سے سندھ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ فارم 47 کی پیداوار ہیں۔فارم 47 کی پیداوار عوام کے جواب دہ نہیں بلکہ مقتدر قوتوں کے آگے جواب دہ ہیں۔پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ فارم 47 کے ذریعے طاقت ور حلقوں نے نااہلوں کو عوام پر مسلط کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں