55

شہید محترمہ بینظیربھٹوکی 72ویں سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، لیا قت ساہی

گڑھی خدابخش(ایچ آراین ڈبلیو)شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مشکل حالات میں نہ صرف شہید ذولفقار علی بھٹو کے سیاسی ورثے کو محفوظ کیابلکہ بین القوامی سطح پرخود کوسیاسی جدوجہد کی بنیاد پرعالمی لیڈرکےطورپربھی تسلیم کروایا اس کا اظہارلیاقت علی ساہی سیکرٹریٹری جنرل ڈیمو کریٹک ورکرز فیڈریشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ پر کیاکہ شہید بینظیر بھٹو بہت بڑی لیڈرتھی لیکن سامراجی قوتوں نےانہیں دہشت گردی کا نشانہ بنا کر عالمی طور پر ایک سیاسی رہنما سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عوام کوایک عظیم لیڈر سے محروم کیا ہے ہم ان کی سیاسی جدوجہد پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کومسائل درپیش ہیں بالخصوص محنت کشوں کے آئینی حقوق سے انہیں ایک منصوبہ بندی سے محروم کیا جارہا ہے آئی ایل اوایک امید کی نظرسےدیکھتےہیں محنت کشوں کےساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لے کر آئی ایل او کے کنوینشن کی روشنی میں انصاف فراہم کرنے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا بدقسمتی کے ساتھ وہ گزشتہ ایک سال سے سرمایہ داروں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں سرگرم ہے جس کی واضح مثال لیبرکوڈ2024 ءکاخود ساختہ ڈرافٹ ہےجیسے ہر صورت میں آئی ایل او وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اسمبلیوں سے منظور کروا کراداروں میں ٹریڈ یونین کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے جیسے ملک بھر کے مزدور مسترد کرچکے ہیں لیکن اس کے باجود پنجاب اورسندھ حکومت کی محنت کشوں کی وزارت محنت کشوں کےنمائندوں کی رائےکے برعکس مزدور دُشمن قانون سازی کرانے کیلئے سرگرم ہیں بالخصوص صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور لیبر کوڈ2024 ء بنیادی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور کی نفی ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ پر بلاول بھٹو زرداری اس کا نوٹس لیں اور جو لوگ بھی اس سازش میں ملوث ہیں انکے خلاف کاروائی کی جائے چونکہ بنیادی طور پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد کی لیبر کوڈ2024نفی ہے مزدووں کے معاشی قتل کے ساتھ ساتھپاکستان پیپلزپارٹی کو بھی ناقابل تلافی سیاسی طورپر نقصانہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں