55

وفاقی حکومت نے 8 افسران کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز میں ضم کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے تین صوبائی سروس سے تعلق رکھنے والے 8 افسران کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز میں ضم کردیا-پنجاب کے 4 ، سندھ کے 3 اور آزاد کشمیر کے ایک افسر کو پی اے ایس میں ضم کردیا گیا-ڈی سی سکھر راجہ دھاریجو ، ڈی سی ٹنڈومحمد خان شاہ زیب شیخ اور ڈی سی گھوٹکی سید محمد علی پی اے ایس میں ضم-

4 افسران ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جس میں آزاد کشمیر اور سندھ کے 3 افسران شامل ہیں-ناکام امیدواروں میں آزاد کشمیر کے شاہد حسین ، سندھ کے سید رضوان علی ، شبانہ کوثر اور ہشام مظہر شامل ہیں-زبانی ٹیسٹ میں پنجاب کے کاشف منظور اور سندھ کے زاہد فیل ہوگئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پریس نوٹ جاری کردیا-

26 اسامیاں تھیں 40 امیدواروں نے دتخواستیں دیں ، 19 امیدوار غیر حاض رہے 21 امیدوار حاضر ہوئے-14 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ، 6 امیدواروں کو ناکام ہوگئے 12 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا-2 امیدوار زبانی امتحان میں ناکام ہوگئے 4 افسران کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ نہیں دیا گیا 8 افسران کو پی سی ایس الاٹ کیا گی-

اگر کسی امیدوار نے عدالت میں درخواست دی تو امیدواروں کی حتمی لسٹ عدالت کے فیصلے سے مشروط ہوگی-زبانی امتحان میں فیل ہونے والے امیدوار اپنی مارک شیٹ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں-پبلک سروس کمیشن کسی نتیجہ میں درستگی کرسکتی تاکہ کوئی غلطی باقی نہ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں