کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ اینٹی کرپشن کی تنظیم نو کردی گئی 78 سالہ پرانا ڈھانچہ تبدیل کردیا گیا چیف سیکریٹری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا-چیئرمین کا عہدہ ختم کرکے گریڈ 19 یا 20 کی ڈائریکٹر جنرل کی ہوسٹ تخلیق کردی گئی ، اسسٹنٹ دائریکٹر فرانزک کی بھرتی سندھ پبلک سروس کمیشن سے ہوگی
آئی ٹی افسرکی بھرتی سندھ پبلک سروس کمیشن سےہوگی اکاؤنٹس اسسٹنٹ اورآئی ٹی اسسٹنٹ کی براہ راست بھرتی ہوگی-ڈی جی، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکی 42 پوسٹیں تخلیق کردی گئی ہیں-
ڈائریکٹرجنرل کی ایک، ڈائریکٹرایگزیکٹوکی6،ڈپٹی ڈائریکٹرایگزیکٹوکی17،ڈپٹی ڈائریکٹرلیگل کی 12 پوسٹیں تخلیق کردی گئیں-اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزیکٹو کی 4 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانزک کی 2 پوسٹیں تخلیق کردی گئیں-اسسٹنٹ سے لے کر سینیٹری ورکرز تک 294 پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں 76 پوسٹوں کے نئے نام دے دیئے گئے ہیں-
ڈویزن پر ڈائریکٹرز ، اضلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹرز مقرر کئے جاہیں گے سرکل افسر کو عہدہ ختم کردیا گیا-اب سندھ کابینہ اینٹی کرپشن کے نئے قوانین منظور کرے گی جس کے بعد نئے عہدوں پر افسران کام شروع کردیں گے-


