52

کراچی کودنیا کا چوتھا بدترین شہرقرار،پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سجاد علی سومرو نے کراچی کو دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار دیے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا-

“یہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے کہ کراچی جیسا عظیم شہر آج دنیا کے بدترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ چکا ہے۔ اس کی ساری ذمہ داری اُن نااہل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جو کئی دہائیوں سے سندھ پر مسلط ہیں۔ ہم نے بارہا اسمبلی میں کراچی کے مسائل اُٹھائے، مگر حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث آج شہر تباہ حالی کا شکار ہے۔ وقت آ چکا ہے کہ عوام اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں تاکہ کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنایا جا سکے۔”

سچ کا آئینہ، ہیومن رائٹس میڈیا نیٹ ورک کے واٹس ایپ چینل پر اپنے حقوق جانئے، لنک پر کلک کر کے فالو اور شئیر کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں