65

آنت کےکینسرسےمتاثرہ جگرکاپہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ،خاتون کو شوہر کا جگر لگادیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں آنت کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ ، خاتون کو شوہر کا جگر لگادیا گیا-پاکستان میں آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بڑی آنت کے آخری حصے میں کینسر تشخیص ہوا تھا جو بعد میں جگر تک پھیل گیا جس کے بعدآنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

ٹرانسپلانٹ کےدوران پاکستان میں پہلی بارکینسر کی مریضہ کا مکمل جگر نکال کر شوہر کا جگر لگا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ کراچی کی خاتون کا مکمل جگر کینسر نے تباہ کردیا تھا، شوہر نے بیوی کی جان بچانے کے لیے جگر کا بایاں حصہ عطیہ کیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون اب کینسر سے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمول کی زندگی گزار رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں