ناران(ایچ آراین ڈبلیو)دس کلومیٹربعد بٹہ کنڈی کےقریب لب سڑک مشہورسوہنی آبشار پر موجود گلئیشر پر حادثہ ۔۔ گلیشئر بیٹھ گیا، فوٹو سیشن کے دوران 3 سیاح جاں بحق ہوگئے-گلیشئر بیٹھنے کے نتیجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سیاح، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، دب کر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں باپ،بیٹااوران کا کزن شامل ہیں،جولاہورکےعلاقےہربنس پورہ سےسیروتفریح کےلیےآئےتھے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب تینوں افراد آبشار کے قریب فوٹو سیشن کر رہے تھے کہ اچانک گلیشئر ان پر آن گرا۔لاشوں کو فوری طور پر ناران ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثات ذندگی کا حصہ ہیں لیکن کچھ حادثات ہماری لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔۔گذشتہ سال بھی جھیل روڈ پر گلئیشیر کے نیچے فوٹو سیشن کے دوران اموات ہوئ تھیں ۔۔۔لیکن ہم سبق حاصل کرنے کو تیار نہیں ۔۔۔جب تک خود پر تجربہ نہ کرلیں ۔۔۔ان تین افراد کی تو موت آئ تھی ۔۔روزانہ ہزاروں افراد یہاں تصاویر بناتے ہونگے ۔۔جیسے کہ ان کی بنائ تصویر بین الاقومی تصویر میلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی-
یاد رکھیں ہرجگہ،ہر واقعہ پر انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرانا ہماری غیر ذمہ داریوں سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے ۔۔انتظامیہ نہ سو کلومیٹر طویل دریاء کنہارپرجگہ جگہ عملہ تعینات کرسکتی ہےکہ معزز مہمانو دریا کے قریب نہ جانا ڈوب کر مرجاو گے ۔۔۔لاش دو چار دن بعد ملے گی اورساتھ موجود لوگوں کےلیےیہ سفر تا ذندگی اذیت ناک یاد بن جائے گا ۔۔۔اور نہ ہی انتظامیہ ہر گلیشیر کے منہ پر اہلکار کھڑے کرسکتی ہے کہ معزز سیاح حضرات ہر جگہ گھسنا اور سر دینا ضروری نہیں-کچھ چیزیں ہمارے خود کے کرنے کی بھی ہیں-


