کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ پولیس میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی اور تبادلے کا نیا طریقہ کار جاری ہے-میرٹ پر مبنی تعیناتی کے لیے واضح ایس او پیز متعارف کرادی-اپنے ضلع میں پوسٹنگ پر پابندی، صرف آئی جی کی منظوری سے ممکن ہوا-صرف صاف سروس ریکارڈ والے اہل افسران ہی ایس ایچ او بن سکیں گے-کرپشن، نااہلی یا عدالتی مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران نااہل قراردیدیا-ایس ایچ او کی مدت کم از کم ایک سال مقررہے-قبل از وقت تبادلے کی اجازت صرف ٹھوس وجوہات اور ڈی آئی جی کی منظوری سے مشروط ہوگا-ایک سال مکمل کرنے والے افسر کو تین سال تک اسی تھانے میں دوبارہ تعیناتی نہیں دی جائے گی-
افسر کی رضاکارانہ درخواست یا خراب کارکردگی پر بھی تبادلے کی گنجائش ہے-پولیس اسٹیشن کا چارج حوالگی کے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت منتقل ہو گا-ٹریننگ اور استعداد کار بڑھانے کے لیے متعلقہ کورسز کروائے جائیں گے-تمام اضلاع اور زونز میں ایس او پیز فوری نافذ ہوں گے-کسی افسر کسی ایس او پی کو بنیاد بنا کر تعیناتی کا حق نہیں-


