75

کوئٹہ ائیرپورٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جید عالم دین مفتی عبدالباقی نورزئی شہید

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے جید عالم دین مفتی عبد الباقی کو شہید کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مفتی عبد الباقی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دم توڑ گئے ۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفرری موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں