52

وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پرعمل کیوں نہیں کیاجاتا وزیراعلیٰ بورڈ آف ریونیوپربرہم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پرعمل کیوں نہیں کیاجاتا وزیراعلیٰ بورڈ آف ریونیوپربرہم-زمینوں سے متعلق وزیر اعلیٰ تحریری احکامات جاری کرتے ہیں ان پر عمل نہیں جاتا اس کا کیا سبب ہے-زمینوں کی کتنی الاٹمنٹ ہوئی ہے کتنی زمین کس شہر میں دستیاب ہے وزیر اعلیٰ کے پوچھنے پر نہیں بتایا جاتا-وزیر اعلیٰ کے تحریری احکامات پر فوری عمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو ارسال کی جائے-

بورڈ آف ریونیو کے دیر سے جواب آنے پر سرکاری امور میں مشکلات پیش آتی ہے طریقہ کار میں تبدیلی کی جائے-بورڈ آف ریونیو فوری طور پر ایسا طریقہ تیار کرے جس سے وزیر اعلیٰ کے احکامات پر جلد عمل کیا جاسکے-بورڈ آف ریونیو نے ڈی سی سطح پر حکم دے دیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر فوری عمل کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں