47

بیٹا پیدا نہ کرنا خاتون کیلئے جرم بن گیا،خاتون کی خودکشی کی کوشش

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بیٹا پیدا نہ کرنا خاتون کیلئے جرم بن گیا ، جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں دن رات کے طعنوں سے تنگ خاتون کی خودکشی کی کوشش خاتون نے اپنی تین کم سن بیٹیوں سمیت نہر گوگیرہ برانچ میں چھلانگ لگا دی ، ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر چاروں کو بحفاظت نکال لیا- بچیوں کی شناخت 7 سالہ تحمین ، 5 سالہ ذویہ اور 3 سالہ نور کے ناموں سے ہوئی- 38 سالہ کرن کو پولیس نے حراست میں لے لیا ، ریسکیو – بیٹا پیدا نہ ہونے کی وجہ سے شویر اور سسرالی طعنے دیتے تھے ، خاتون – بچیوں کو تیار کیا اور ننھیال لیکر آنے کا کہا اور نہر میں چھلانگ لگائی ، دو نوجوانوں نے چاروں کو نہر سے بحفاظت نکالا-

اپنا تبصرہ بھیجیں