متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے پاک فوج نے امدادی پیکجز تقسیم کیے

کرم (ایچ آراین ڈبلیو) تحصیل مانتو کے علاقے کندالائی میں عسکریت پسندی کے خلاف جاری آپریشن کے دوران متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے پاک فوج نے امدادی پیکجز تقسیم کیے۔

ان پیکجز میں خیمے، رضائیاں اور ترپال شامل تھے ، جنہیں کندالائی، تارا میلہ، کھٹکا میلہ، شگائی اور درنائی کے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا

مقامی عمائدین اور رہائشیوں نے اس انسان دوست اقدام کو سراہا اور فوج کی دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا عہد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں