سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک جانے کیلئے چیف جسٹس سے این او سی لینا ہوگا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سپریم کورٹ کے ججز کو بیرون ملک جانے کیلئے چیف جسٹس سے این او سی لینا ہوگا-چیف جسٹس کو ججز کی چھٹی منظوریا مسترد اورواپس بلانےکا اختیار ہوگا-رجسٹرار سپریم کورٹ کا جنرل سٹینڈنگ آرڈرجاری، ججز کی چھٹی،تعطیلات پر ضابطہ کار طے کریگا-

چیف جسٹس عوامی مفاد میں صوابدیدی اختیارات استعمال کریں گے-بیرون ملک سفر سے پہلے چیف جسٹس سے این او سی لینا ضروری ہوگا-ہرقسم کی چھٹی کیلئے پیشگی منظوری اور معقول وجہ دینا لازم قرار-ججز کو چھٹی کے دوران موجودہ پتہ اور رابطہ تفصیل فراہم کرنا ہوگی-صرف سرکاری دوروں کیلئے وزارت خارجہ کو پروٹوکول کی درخواست دی جائیگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں