سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو)گوندل ٹاؤن کی رہائشی خاتون نورین منظور کی مدعیت میں بدنام زمانہ ٹک ٹاک شہدو ویلا کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا-بیرون ممالک لے کر جانے کا لالچ دے کر بدنام زمانہ ٹک ٹاکر نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ،دوران زیادتی ویڈیو بنا کر بعد میں خاتون کو بلیک میل بھی کرتا رہا، ایک لاکھ روپے خاتون سے بٹور لیے-
بدنام زمانہ ٹک ٹاکرشہدوویلا کی وجہ سےخاتون کا گھرتباہ ہو گیا شوہر نے پتہ چلنے پر نورین منظور نامی خاتون کو طلاق دے دی-ٹک ٹاکر شہدو ویلا کے خلاف تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں 376, 292 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا-تاحال ملزم شہدو ویلا کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ھے-


