لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 451 کومبنگ آپریشنز، 18 ہزار 498 مشتبہ افراد کی چیکنگ، 100 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے-28 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 2466 افراد سے پوچھ گچھ، 04 مشتبہ افراد گرفتارہوگئے-سنگین جرائم میں ملوث 485 اشتہاری، 198 عدالتی مفرور، 112 عادی مجرمان بھی گرفتارہوگئے-جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد-جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 06 مجرم کیفر کردار کو پہنچے، 06 زخمی، 08 گرفتار- دہشتگردوں، ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں-


