کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹریفک قوانین میں بے جاسختی اور بھاری بھرکرم جرمانوں کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے قوانین کی ترامیم کے بعد کراچی کے شہریوں سے رو ارکھے جانے والے سلوک کی سخت مذمت کرتے ہوئے شاہد فراز نے کہا کہ نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کی آڑ میں سندھ کی فاشسٹ حکومت نے پولیس کو شہریوں سے لوٹ مار کی کھلی اجازت دے رکھی ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر موٹر سائیکل سواروں کو ہی بنایا جارہا ہے جن پر بھاری جرمانے عائدکرکے ڈمپر مافیا کے خلاف آواز بلند کر نے کی سزا دی جارہی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ یہ کتنی زیادتی ہے کہ ایک ہزار بمشکل کمانے والے پر 20000 روپے تک کے جرمانے عائد کئے جارہے ہیں اور عدم ادائیگی کی صورت میں گاڑی ضبط کرنا ظلم کی انتہا ہے، ہم کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز،سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں سند ھ حکومت کے سفاکانہ اقدام پر یک سہی کے ساتھ آواز بلند کرکے کراچی کی عوام کو اس ظلم سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا پولیس و انتظامیہ کراچی کے شہریوں کو ڈمبر مافیا کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں نشانہ بنانے کے اس عمل کو فی الفور ختم کرے،کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے جو کسی بھی بڑے نقصان کی وجہ بن سکتا ہے-
49


