حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی حیدرآباد کی شہداء پولیس کی فیملیز کیساتھ ملاقات کیں-ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے آج خصوصی طور پر شہداء پولیس کی فیملیز کیساتھ ملاقات کی-ملاقات میں مختلف شہداء پولیس کے اہل خانہ موجود تھے-
ایس ایس پی حیدرآباد نے فرد فرد سب سے انکا حال احوال دریافت کیا اور انہیں درپیش مسائل کا پوچھا گیا-ایس ایس پی حیدرآباد نے شہداء پولیس کے اہل خانہ کی جانب سے کی جانے والے گذارشات کو موقع پر حل کرتے ہوئے احکامات جاری کیے جبکہ بعض کو انکی گذارشات کے مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی-
اس موقع پر SSP حیدرآباد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام ہماری فیملی ہیں، آپ کے والد/بیٹے/بھائی نے اس محکمہ اور ملک کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو ہمارا فخر ہیں اور سندھ پولیس اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، آپ تمام ہماری زمہ داری ہیں اور ہم اپنی زمہ داری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔


