56

اورنگی ٹاؤن میں SBCA کا بڑا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) ضلع ویسٹ نے آج اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔سیکٹر 14، شاہ فیصل چوک پر واقع غیر قانونی شادی ہال “غوثیہ پیلس” جو رہائشی پلاٹ پر تعمیر کیا گیا تھا اور فٹ پاتھ پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا تھا، SBCA کی ٹیم نے کارروائی کا آغاز کیا۔ کارروائی کے دوران لینڈ گریبر ندیم عرف ڈینٹر، جس کا تعلق مبینہ طور پر MQM لندن گروپ سے بتایا جا رہا ہے، نے 30 سے 50 مسلح افراد کے ساتھ ٹیم پر حملہ کیا، جس سے موقع پر شدید کشیدگی پیدا ہوئی اور کارروائی وقتی طور پر روک دی گئی۔

اس کے علاوہ اورنگی نمبر 1 میں الیکٹرانک مارکیٹ میں واقع غیر قانونی دکان “عنایہ الیکٹرانکس” جو مین سیوریج لائن پر قائم تھی، سیل کر دی گئی۔

شاہ فیصل چوک پرفٹ پاتھ پربنی دودھ کی دکان کوبھی سیل کیا گیا۔غیرقانونی فیکٹریوں اور دکانوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔SBCA حکام کے مطابق، قذافی چوک پر بغیر منظوری بینک کی تعمیر کی جا رہی اور ٹاؤن آفس کے سامنے ہائی رائز بلڈنگ کو بھی جلد سیل یا منہدم کیا جائے گا۔SBCA کی جانب سے آئندہ دنوں میں مزید غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی خرید و فروخت یا تعمیر سے قبل SBCA سے منظوری اور قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں