52

22 سالہ نوجوان کانگو وائرس کے باعث زندگی کی جنگ ہار گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ابراہیم حیدری کا 22 سالہ نوجوان زبیر لکھیو کانگو وائرس کے باعث زندگی کی جنگ ہار گیا، گھر میں کہرام مچ گیا۔کانگو وائرس میں مبتلا کراچی کے دو شہری تین دن کے اندر انتقال کر گئے، محکمہ صحت کی جانب سے کانگو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ایک ہفتے سے کانگو وائرس میں مبتلا ابراہیم حیدری کا رہائشی نوجوان زبیر لکھیو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ زبیر لکھیو ایک محنت کش نوجوان تھا۔کانگو وائرس کے باعث ملیر کے دو شہری عبدالرؤف اور زبیر لکھیو جاں بحق ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں