سردار فاروق محمد رند نے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد زون کے دفتر کا دورہ کیا

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع سانگھڑ کے معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار فاروق محمد رند پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ مکمل کرنےکےبعد حیدرآباد پہنچےجہاں انہوں نےپاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد زون کے آفس کا دورہ کیا اس موقع پر انکا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں انکی آمد پر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد زون کے صدر سلیم اللہ نے انہیں گلدستہ پیش کیا جبکہ دیگر عہدے داروں نے لونگی اور سندھی اجرک کے تحائف پیش کیئے اپنے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے سردار فاروق محمد رند نے کہا کہ انہیں اس بات پر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن حقیقی طور پر صحافیوں کے حقوق کے لیئے کام کر رہی ہے ہر شہر میں پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدے دار و ممبران منظم انداز سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم اللہ شیخ اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع سانگھڑ کے صدر ایم بی سلمان کو تلوار کے تحائف پیش کیئے جبکہ دیگر عہدے داروں سید غضنفر شاہ ، اظہر احمد کھوکھر ، نسیم سہتو ، جاوید بلیدی ، آفاق احمد ، اللہ بخش بلوچ اور فرحان قریشی کو اجرک کے تحفے پیش کیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں