بدین(ایچ آراین ڈبلیو)پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچا لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔
پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا-پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے-


