اپنی بہو/بھتیجی کیساتھ زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)نسیم نگر پولیس کو فریادی “ر” نے تھانہ حاضر ہوکر شکایت درج کرائی کہ اسکے ساتھ اسکے سسر جو اسکا رشتہ میں چاچا بھی ہے 2 مرتبہ زیادتی کی ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-

انچارج انسپیکٹر عبد المالک ابڑو نے اس واقعہ کا مقدمہ فریادی “ر” کی مدعیت میں کرائم نمبر 278/2025 زیر دفعہ 376 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا-

نسیم نگر پولیس نے اپنی بہو/بھتیجی کیساتھ زیادتی کے الزام میں ملزم اعجاز قمبرانی کو گرفتار کرلیا-نسیم نگر پولیس نے فریادی “ر” کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے رپورٹ جاری کردی-مزید انویسٹیگیشن جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں