50

سمندری ہوائیں چل رہی ہیں،درجہ حرارت 34ڈگری کے درمیان ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر میں آج صبح سے ہی موسم کافی بہتر ہے، مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر کاموجودہ درجۂحرارت 33 سے 34 ڈگری سیلسیئس کے درمیان ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔کل سے سومالین تھرسٹ کی شدت میں مزید اضافہ ممکن ہے اور رات کے اوقات میں بوندا باندی اور ہلکی پھوار کا بھی امکان موجود رہے گا۔ شہر میں فی الحال شدید گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کے امکانات بن رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں