مچھر کالونی میں بدنام زمانہ ریاض عرف ریاضو کے جوا سٹہ کے اڈے پر چھاپہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کا مچھر کالونی میں بدنام زمانہ ریاض عرف ریاضو کے جوا سٹہ کے اڈے پر چھاپہ۔

کامیاب کاروائی کے دوران اڈے سے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

جوا سٹہ کا اڈا مچھر کالونی میں خالی پلاٹ / کمپاونڈ میں قائم کیا گیا تھا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ملزمان کے قبضے سے جوا سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت 1- قیوم، 2- زاکر شاہ، 3- شہزاد، 4- وزیر، 5- غلام محمد، 6- زبیر، 7- عمران، 8- انور، 9- حسین اور 10- آلیان کے ناموں سے ہوئی۔

جبکہ موقع سے ریاض عرف ریاضو، جان محمد عرف جانی میمن اور عمیر سرائیکی نامی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔

ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں