47

ایم بی بی ایس فرسٹ اورتھرڈپروفیشنل سالانہ امتحانات برائے2025 ء کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم بی بی ایس فرسٹ اور تھرڈپروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2025 ء کے نتائج کا اعلان کردیا-ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفرحسین کےمطابق ایم بی بی ایس فرسٹ اور تھرڈپروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2025 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 255 طلبہ شریک ہوئے،247 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیاجبکہ 08 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 96.86 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 255 طلبہ شریک ہوئے،232 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 23 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 90.98 فیصدرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں