47

حکومت سندھ نے نئی ملازمتوں کیلئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جاب پورٹل قائم کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت سندھ نے نئی ملازمتوں کیلئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جاب پورٹل قائم کردیا-آئی بی اے سکھر اس پورٹل میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاونت کرے گا-سندھ کابینہ نے اس پورٹل کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے بھی منظوری دے دی-محکمہ آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ملازمین کو ٹریننگ دینا شروع کردی گئی پرووائس چانسلر کی سربراہی میں ٹیم تربیت دے گی-

تربیت کاآغاز16جون سےشروع ہوگا ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑہ بجے تک تربیتی سیشن ہوگا-ایڈیشنل سیکریٹریز،ایڈیشنل کمشنرز، ڈائریکٹرز ، ڈپٹی سیکریٹریزتربیت اپنی نگرانی میں کرائیں گے-تمام محکموں کوفوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی 53 افسران کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا-وزیر اعلیٰ سندھ نے سمری منظور کرلی پورٹل میں تربیت کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں