55

ایڈیشنل آئی جی کی زیرصدارت ماہانہ کرائم جائزہ اجلاس منعقد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھوکی زیرصدارت ماہانہ کرائم جائزہ اجلاس کراچی پولیس آفس میں منعقدہوا-
اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔تینوں زونز کے ڈی آئی جیز نے اپنے اپنے زون کی مجموعی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جن میں جرائم کی شرح، پولیس اقدامات، مقدمات کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی سی آئی اے نے شہر میں ہونے والے اہم مقدمات، بشمول بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مختلف اضلاع میں جرائم کی موجودہ صورتحال اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی مؤثر پیروی اور عدالتوں میں پیش رفت کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں