لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ نوڈیرو کی حدود میں تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں
منشیات فروش ملزم چرس سمیت اور ایکٹو کرمنل 30 بور پسٹل + گولیوں سمیت گرفتار،چھینی گئی CD70 بائیک بھی برآمد۔
ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری صاحب PSP, QPM کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ASP رتوڈیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نوڈیرو انسپیکٹر سجاد احمد بھٹی کی سکھر روڈ اور ریلوے پھاٹک والے علاقوں میں کامیاب کاروائیاں.
سکھر روڈ سے A گیٹیگری لسٹیڈ منشیات فروش ملزم راحب چنو ایک کلو سے زائد (1100) گرام چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج۔
ریلوے پھاٹک والے علاقے سے ایکٹو کرمنل اسد کڑیو 30 بور پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار، سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔
جبکہ نوڈیرو پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران شہری محمد مارون ابڑو سے چھینی جانے والی CD70 بائیک بھی برآمد کرلی ہے۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں.


