اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو کولمبو میں کھیلے گی-انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔30ستمبر سے 2نومبر تک بھارت کی میزبانی میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو کولمبو میں کھیلے گی۔
ایونٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان 31 مقابلے ہوں گے۔افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 2اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ پانچ اکتوبر کوکولمبو میں ہوگا۔سیمی فائنلز29 اور 30اکتوبر کو جبکہ فائنل 2نومبرکو شیڈول ہے۔پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے پر مقابلے کولمبو میں ہوں گے۔


