ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ، پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی

کوالالمپور(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی-ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان نے جاپان ہرادیا۔قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جاپان کو2کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی۔ پہلے کوارٹر میں جاپان نے دو۔ ایک کی برتری حاصل کی جبکہ دوسرے کوارٹر میں بھی یہی سکور رہا۔تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے ایک، ایک گول کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

پاکستان کی جانب سے غضنفر علی،وحید اشرف اور سفیان خان نےگیند کو جال تک پہنچایا۔پاکستان کا پہلا میچ ملائشیا کے ساتھ 3۔3گول سے برابر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں