کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے دفتر ہذا میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد نے ملاقات کی۔وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف روٹس پر 100 مزید بسوں کا اضافہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹرانسپورٹر کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ منی بسوں اور کوچز کی چھتوں پر مسافروں کو ہرگز نہ بٹھائیں یہ ایک جان لیوا عمل ہے گاڑیوں پر لگے جنگلے اور سیڑیاں ختم کریں۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی اپنی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا مخصوص یونیفارم بھی منتخب کریں۔ڈرائیورز کو اگاہی فراہم کریں کہ دوران سفر تیز رفتاری سے گریز کریں اور گاڑیاں سڑکوں پر بس اسٹاپ کے علاوہ جگہ جگہ ہرگز نہ کھڑی کریں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔
مزید خستہ حال گاڑیوں کو باڈی میکرز سے جلد از جلد درست کروائیں با دیگر صورت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خستہ حال گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے امپاؤنڈ یارڈ میں بند کر دیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک
شہر بھر میں ٹریفک کو منظم طریقے سے رواں دواں رکھنے کے لیے تعاون کریں۔ٹرانسپورٹرز نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


