امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، خامنہ ای

تہران (ایچ آراین ڈبلیو) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امت مسلمہ بالخصوص ایرانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی اور امریکہ اگر کسی بھی نوعیت کی عسکری مداخلت کرے گا اسے بھی ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ”

ایرانی تاریخ جاننے والے جانتے ہیں ایران نے نہ کبھی کسی ملک پر حملہ آور ہوا ہے اور نہ کسی کو جرات دی کہ وہ ہم پر مسلط ہو۔۔کل جو ٹی وی اینکر نے جن جذبات کا اظہار کیا وہی ملت کا جذبہ ہے۔۔۔یہی جذبہ امریکہ کی ہار ہے۔۔اگر کم نے کسی بھی طرح کی بزدلی دکھائی دشمن گریبان نہیں چھوڑے گا۔

ایران اپنی سرزمین پر کسی بھی حملے کو نظرانداز نہیں کرے گا، اور مسلح افواج ہمیشہ کی طرح اپنی ذمہ داریاں نبھانا جانتے ہیں۔۔

ایران صہیونی وجود کو اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے لیے معاف نہیں کرے گا، نہ ہی اپنے شہیدوں کے خون کو بھلائے گا۔ صہیونی وجود نے سنگین غلطی کی ہے اور اسے اس کے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہماری مسلح افواج وطن کی دفاع کے لیے تیار ہیں، جنہیں حکام اور پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ میں پوری دنیا کے بانفوذ افراد سے امید کرتاہوں کہ وہ اس جنگ کے دوران شجاعت اور استقامت اور ایرانی قوم کے عزم کو بہترین سے بیان کریں گے تاکہ دشمن کو تحریف کرنے کا کبھی موقع نہ ملے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں