حب(ایچ آراین ڈبلیو)ساکران یکجہتی کمیٹی کے چیئرمین لالا مری نے حب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ اقبال جاموٹ اور جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ محمد اسلم مینگل سے ملاقات کی، جس میں حب ڈیم سے کراچی کے لیے مجوزہ کینال منصوبے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اس ملاقات کے بعد حب بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم مینگل کی قیادت میں باضابطہ طور پر اس منصوبے کے خلاف تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحریک کا مقصد بلوچستان کے آبی وسائل کے تحفظ اور حب ڈیم سے پانی کے غیر منصفانہ استعمال کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔
جنرل سیکرٹری اسلم مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے، اور حب ڈیم سے کراچی کے لیے اضافی کینال بنانا مقامی عوام کے حقوق پر صریحاً حملہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحریک آئینی، قانونی اور عوامی بنیادوں پر چلائی جائے گی
لالا مری نے کہا کہ جیسے سندھ نے اپنے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے کینالوں کے خلاف آواز بلند کی، ویسے ہی اب بلوچستان بھی اپنا حق لے کر رہے گا۔ وکلاء برادری، سیاسی جماعتیں، طلباء تنظیمیں، صحافی بر


