46

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگیا، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق گرمی کے ستائے کراچی والوں کے لیے اچھی خبر آگئی ، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےکہا گیا کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ساتھ ہی وقفے وقفےسے ہوائیں چلیں گی۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں