راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)نان کسٹم سگریٹ قبضے میں لینے والی ایف بی آر ٹیم پر ملزمان نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک کسٹم اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نان کسٹم سگریٹ قبضے میں لینے والی ایف بی آر ٹیم پر ملزنام نے حملہ کردیا، حملے کے دوران راڈ لگنے سے ایل ڈی سی عمران زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف تھانہ گنج منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ اقدام قتل،کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق گاڑی سے 20کارٹن نان کسٹم سگریٹ قبضہ میں لی گئی، نان کسٹم سگریٹ سرکاری گاڑی میں لوڈ کرتے وقت ملزمان نے حملہ کیا، ملزمان نے گاڑی سے زبردستی سگریٹ نکالی اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔


