لکی مروت(ایچ آراین ڈبلیو)دہشتگردوں نے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین پائپ لائن بارودی مواد سے اڑا دی۔دھماکے کے بعد گیس نے آگ پکڑ لی اور بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج شروع ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیئے گئے ہیں۔ گیس پائپ لائن کو تورواہ نامی برساتی نالے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔


