تھانہ سٹی وہاڑی میں کرائم میں نمایاں کمی ایس ایچ او کی حکمت عملی رنگ لے آئی

وہاڑی (اہچ آراین ڈبلیو) تھانہ سٹی وہاڑی کے حدود میں حالیہ دنوں میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کا سہرا ایس ایچ او حماد الحسن بودلہ کی مؤثر حکمت عملی، فرض شناسی اور بہترین قیادت کو دیا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں، تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی حماد الحسن بودلہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور میں نہ صرف گشت کے نظام کو بہتر بنایا گیا بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں، جس کے مثبت اثرات پورے علاقے پر مرتب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی حماد الحسن بودلہ نے جدید پولیسنگ کے اصولوں کو اپناتے ہوئے مخبری کے مؤثر نظام، بروقت چھاپے، اور کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے عوام کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہری خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وہاڑی آر پی او ملتان آجی پنجاب و اعلیٰ پولیس افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فرض شناس اور باصلاحیت افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہاڑی جیسے دیگر علاقوں میں بھی قیامِ امن کی فضا کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں