کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی، کراچی کی نام ور یونیورسٹی و کالجز کے طالب علموں کو آئس و دیگر نشہ فراہم کرنے والے منشیات فروش ملزمان گرفتار۔
ملزمان کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست آئی آر میں شامل تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر غوثیہ کالونی میں کارروائی کرکے تین مطلوب منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس/ہیروئن) برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں سہیل ، محمد فیق اور محمد عاصم شامل ہیں، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔


