تھانہ کلری میں‌پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار. ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز, 1 موٹر سائیکل اور 2 موبائل فون برآمد. ملزمان کی شناخت محمد مبشر اور منیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے. فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ کلری کی حدود میں پیش آیا. ملزمان کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا. تاہم دونوں ملزمان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں. ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ و دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں