فتح جنگ دو لڑکے ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

فتح جنگ(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں ڈیم میں نہاتے 2لڑکے ڈوب گئےذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جعفر گاؤں میں پیش آیا جہاں مقامی ڈیم میں نہاتے ہوئے اچانک دو لڑکے گہرے پانی میں 2 ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کی شناخت 16 سالہ حسیب اور 17 سالہ بلاول کے ناموں سے ہوئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مقامی افراد نے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں