پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ زہد الانبیاء حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے 783ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کی تیاریاں شروع عارضی تعمیرات اور آہنی گیٹس نصب کرنے کیلئے تعمیرات عمل میں لائی جارہی ہیں عرس کا باقاعدہ آغاز 25 ذوالحج مطابق 22 جون 2025ء سے ہوگا-
پاکپتن محکمہ اوقاف کے مطابق ساہیوال روڈ اور درگاہ کے قرب جوار ملحقہ علاقوں میں فول پروف انتظامات کے تحت 114 گیٹس نصب کیے جائیں گے
پاکپتن حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی رسومات شیڈول جاری کردیا گیا لاکھوں کی تعداد میں زائرین عقیدت مند شرکت کریں گے-


