بدین(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس اسٹیشن حالی روڈ کی حدود میں اقرا اسکول کے سامنےگیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ دو افراد زخمی ہوگئے-
تفصیلات کے مطابق اقرا اسکول کے سامنے شیعب نامی شخص کی گیس سلنڈر کی دکان میں اس سے پہلے بھی دھماکہ ہو چکا ہے جس میں کافی نقصان ہوا تھا اور آج پھر اس ہی دکان میں دھماکہ ہوا اس دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جن کی کنڈیشن سیریس بتائی جاتی ہیں
حالی روڈ کی حدود میں پولیس کی سرپرستی میں چلنے والی 10 سے زائد غیر قانونی گیس سلنڈر کی دکانیں قائم ہیں جو کہ پرانی سبزی منڈی بدین اسٹاف مین حالی روڈ اقرا اسکول کے سامنے ہیں
پولیس اسٹیشن حالی روڈ پرتعینات شخص نےنام ناظاہرکرنے پرساری تفصیلات سے اگاہ کیا-گیس سلنڈر کی دکانوں پہ سے 80 ہزار روپے ہفتہ موصول ہوتا ہے وہ ہفتہ پہلے تھانے کا عملہ یعنی ایڈیشنل ایس ایچ او بڑے منشی اے ایس ائی چھوٹے منشی رکھتے تھے اب وہ ہفتہ تھانے دار کا خاص آدمی جو کہ تھانے دار کا رشتہ دار بھی بتایا جاتا ہے وہ وصول کر رہا ہے-
ڈپٹی کمشنر حیدراباد اور ایس ایس پی حیدراباد سے اہل علاقہ کی درخواست ہے حالی روڈ کی حدود میں غیر قانونی طور پر قائم گیس کی دکانیں بند کروائی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے-


