56

دو بچے ڈیم میں‌نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

اٹک(ایچ آراین ڈبلیو)دوبچےڈیم میں نہاتےہوئےڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔ دونوں کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے علاقے ڈھرنال میں نور خان ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورڈوبنے والے دونوں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چودہ سالہ عبداللہ اور دس سالہ محمد ثوبان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں