54

دکانوں پرچھاپے،سوسے زائد دکانوں سے ہزاروں تھیلیاں قبضے میں لے لی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پلاسٹک کےتھیلوں پرپابندی کےبعد پہلاایکشن،شہرکےتمام اضلاع میں کےایم سی کی کاروائیاں کی گئیں-کاروائیوں کے دوران مختلف دکانوں پر چھاپے ، سو سے زائد دکانوں سے ہزاروں تھیلیاں قبضے میں لے لی گئیں۔پہلےُ مرحلے میں صرف تھیلیاں قبضے میں لے رہے ہیں۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے پلاسٹک کے بجائے کپڑے یا دوسرے دھات کی تھیلی استعمال کریں۔دوکاندار بھی دوبارہ استعمال ہونے میٹریل کا استمعال کریں۔

شہر کے نہ صرف نالے چوک ہورہے ہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلی پر بھی پلاسٹک اثرانداز ہورہا ہے۔شہریوں کو مشکل ضرور ہوگی لیکن ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ہمیں چلنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں