انسداد دہشت گردی عدالت میں‌ ائیر پورٹ خود کش بم دھماکہ کیس کی سماعت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ انسداد دہشت گردی عدالت میں‌ ائیر پورٹ خود کش بم دھماکہ کیس کی سماعت

ملزمہ مسمات گل نساء کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل

عدالت نے ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت فیصلہ محفوظ کرلیا

ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے،پراسکیویشن

ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا،پراسکیویشن

ملزمہ نے خود کش حملہ آوار کے ساتھ بلوچستان حب سے کراچی سندھ میں داخل ہوئی تھی ،پراسکیویشن

ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ چائنہ سے لوگ آرہے ہیں یہ سیکورٹی اور انٹلی جنس لیپس ہے ،شوکت حیات وکیل ملزمہ

ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ چائنہ سے لوگ کب اور کونسی فلائٹ میں آرہے ہیں یہ لیپسس کہاں سے آئے ؟ وکیل ملزمہ

سیکورٹی لیپسسز کے بارے کوئی تحقیقات پولیس نے کی ہیں ؟ ،وکیل ملزمہ

ملزمہ کا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بنتا ہے ،شوکت حیات ایڈووکیٹ وکیل ملزمہ

ملزمہ کا کالعدم تنظیم بی ایل سے تعلق کے کوئی شواہد نہیں ہیں ،وکیل ملزمہ

ملزمہ کے قبضے کوئی کالعدم تنظیم سے تعلق کوئی آئی ڈی کارڈ،لڑریچر وغیرہ کچھ برآمد نہیں ہوئی ہے ،وکیل ملزمہ

ملزمہ کا کالعدم تنظیم سے رابطے کی فون کال،کوئی چیٹ یا ای میل وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے ،وکیل ملزمہ

ملزمہ کی عمر 22 سال ہے ڈیڑھ دو سال کی دودھ پینے والی بچی ہے ضمانت دی جائے ،وکیل ملزمہ

چھ اکتوبر 2024 کو کراچی ائیرپورٹ کے باہر چائنیز شہریوں پر خود کش حملہ ہوا تھا،پولیس

حملے میں دو چینی شہری ہلاک ہوگئے تھے ،پولیس

کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء اور جاوید گرفتار ہیں ،پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں