کراچی (ایچ آراینڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کے بروقت رسپانس کی بدولت ماربل فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات ناکام۔
پولیس و ملزمان کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
چار مسلح ملزمان محمد خان کالونی اتحاد ٹاؤن میں واقع فیروز اینڈ سنز ماربل فیکٹری میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
فیکٹری میں موجود لیبر کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے دو مزدور زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری موقع کی جانب پیش قدمی کی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
موقع پر پر پہنچنے پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آصف علی نامی ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنکی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزم کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔


