کاراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس پارٹی کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی ترسیل میں ملوث اور گٹکا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔
پہلی کاروائی میں حب چوکی کی جانب سے آنے والے مزدا کے خفیہ ٹینک سے 600 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔
اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی ترسیل میں ملوث سردار نامی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
دوسری کاروائی میں عبدالرحمان نامی گٹکا فروش کو حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 60 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔


