54

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی انتھک محنت اور کوششیں بیس سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر رنگ لے آئیں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی انتھک محنت اور کوششیں بیس سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر رنگ لے آئیں، کھیلوں کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ جہانگیر خان اسپورٹس کلب کا افتتاح ہوگیا، اس موقع پر جے کے اسپورٹس کلب اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت اسکواش رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں سجاس کے ممبران و سینئر جرنلسٹس سمیت پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے شرکت کی، اسکواش کوچ نوید عالم نے پوائنٹس اسکورنگ سمیت کھیل کے قوانین پر لیکچر دیا، تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی جہانگیر خان نے کہا کہ جے کے اسپورٹس کلب میرے خوابوں کی تعبیر ہے، ہر وہ کھلاڑی جو چیمپئن بننے کی خواہش اور صلاحیت رکھتا ہے،اسے جے کے اسپورٹس کلب کی سہولت مفت حاصل ہوں گی، میری کامیابی میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار ناقابل فراموش ہے، اسکواش کے حوالے سے ورکشاپ کھیلوں کے نوجوان صحافیوں کے لیے مروان و مددگار ثابت ہوگی،سجاس کے صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے ورکشاپ کے انعقاد پر جے کے کلب کا شکریہ ادا کیا،سجاس کی جانب سے جہانگیر خان کو پھولوں کا گلدستہ، اجرک اور ٹوپی کے ساتھ یادگار شیلڈ پیش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں