کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد انور نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ نے کراچی کو بجٹ میں نظر اندازرکے بدترین کراچی دشمنی کی۔ اپنے ہی میئر کو رقوم نہ دینے پر میئر کوعہدہ چھوڑدینا چاہئے۔ وفاق کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔ آن لائن خریدراری پر ٹیکس جگا ٹیکس ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ مزاق ہے۔ جبکہ حکومت سندھ نے تعصب اور مہاجر کش اور مخالف گروپس کے سندھی افسران کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ تبادلوں، ڈیپوٹیشن، اور مختلف حیلے بہانوں سے مہاجر دشمنی واضع ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے بورڈز اور دیگر اداروں میں جعلی افسران جنکا کوئی ریکارڈ نہیں۔ اصل افسران کو پھنسا کر انکی انکوائریاں کرا رہے ہیں۔ عدالتوں میں کیس ہونے کے باوجود بورڈز نے گھوسٹ ملازمین کا ریکارڈ دینے کے بجائے پسند نا پسند پر ملازمین کو نشانہ بنوادیا۔ جو درست ہیں۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو خط لکھتے ہوئے کرپٹ اور جعلساز افسران جو سندھ کے م حکموں کو غلط رپورٹس پیش کرکے پیپلز پارٹی کے گھوصت ورکرز کو بچا رہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ، بے نظیر بھٹو کے نام پر قائم بورڈز اور اداروں میں یہ کھیل وہ افسران کھیل رہے ہیں جنکا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ بھاری رشوتوں کے عوض جعلی بھرتیاں اور تعیناتیاں کرنے والے یہ کرپٹ افسران مافیاز کی شکل میں کسی کو ادارے میں ٹکنے نہیں دیتے۔ جسکے لئے بھاری رقوم ایڈیشنل سیکریٹریز اور ڈپٹی سیکریٹریز کو دے کر گھوسٹ ملازمین کو بچایا جا رہا ہے۔ علی خورشیدی ایکشن لیں اور قرارداد کی صورت میں ان محکموں کا ریکارڈ طلب کریں۔ S&GACDکے تمام افسران کا تبادلہ کرائیں جو کرپشن اور لوٹ مار اور اصل ملازمین کو نکلوا کر اپنے افراد بھرتی کرانا چاہتے ہیں۔ عدالتوں کو گمراہ کن رپورٹ دی جا رہی ہے۔
44


