کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہوائوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صاف اور تازہ ہوا ہر جاندار کے لیے ضروری ہے؛ فضا کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے؛
صاف ستھرا ماحول ہی صحتمند زندگی کی ضمانت ہوتی ہے؛ ہوا توانائی حاصل کرنے کا سب موثر اور سستا ترین ذریعہ بھی ہے؛ ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی ماحول کو آلودگی سے پاک رکھتی ہے ؛
ونڈ انرجی آج دنیا کے کئی ممالک میں سستی ترین توانائی کے ذرائع میں سے ایک ہے؛ہوا کی توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے دیگر ممالک سےتوانائی کے درآمدات پر انحصار کوکم کیا جاسکتا ہے؛
ونڈ انرجی انڈسٹری لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے اور مقامی معیشت فروغ پاتی ہے؛ حکومت سندھ نے ہوا اور شمسی توانائی کے استعمال کو وسعت دینے کے متعدد اقدامات کیے ہیں؛
جھمپیر اور گھارو میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جاری ہیں جو1,845 میگاواٹ تک کی صلاحیت رکھتے ہیں؛ ان منصوبوں سے نہ صرف مقامی کمیونٹیز کو فائدہ پہنچ رہا ہے بلکہ صنعتی شعبے کو بھی سستی توانائی فراہم کی جا رہی ہے؛
انہوں نے کہا کہ آج کے دن کا مقصد ماحول کی حفاظت اور ایک صاف، صحت مند اور پائیدار مستقبل کی تعمیر میں کردار ادا کرنا ہے؛


